لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں موجود سیاسی خانوادوں کی نئی نسل نے بھی سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے نوازشریف اور شہبازشریف خاندان کے دو اہم افراد نے سیاسی میدان میں اترنے کی ٹھان لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی فیملی کے مزید 2 افراد نے ملکی سیاست میں قدم رکھنے کی تیاری پکڑ لی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اور نواز شریف کے نواسے, مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو بھی سیاسی دنگل میں پنجہ آزمائی کیلئے اتارنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اسی سلسلے میں سلیمان شہباز کو آئندہ چند روز میں پارٹی عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے اور وہ الیکشن میں بھی حصہ لیں گے جبکہ جنید صفدر کو این اے 127اور 128سے ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے لیکن جنید صفدر کے حوالے سے حتمی فیصلہ مریم نواز نے کرنا ہے۔