Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کر گئے

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔
اداکارہ کے شوہر گزشتہ کئی سالوں سے کینسر میں مبتلا تھےان کا علاج چل رہا تھا تاہم وہ گزشتہ شب کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر مختلف شوبز پیجز کی جانب سے خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر روگر بیات انتقال کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تاحال حنا خواجہ یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس خبر کی باقاعدہ تصدیق نہیں کیا گیا ہے۔