اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس طلب کی تھی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی ، معاشی معاملات ،توانائی کی صورتحال کے علاوہ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور پنجاب کے امور پر بھی اظہار کرنا تھا۔