اہم خبریں

ضلع کرم میں زمینی تنازع پر کشیدگی ختم کرنے کیلیے حکومت نے جرگہ تشکیل دے دیا

پشاور( اے بی این نیوز    ) محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں ناخوشگوار صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے تیس رکنی جرگہ تشکیل دے دیا، گزشتہ پانچ روز سے جاری مسلح تصادم میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔محکمہ داخلہ کے مطابق حکومتی کمیٹی کے اراکین دونوں فریقین سے مذاکرات کے لیے کرم پہنچ گئے ہیں جبکہ علاقے میں صورت حال کو قابو کرنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے کہا کہ کرم میں تنازع روکنے کے لیے فوج اور ایف سی سے مدد طلب کی گئی ہے۔ خصوصی جرگہ کی قیادت قیادت صوبائی نائب صدر شاہی خان شیرانی کریں گے۔جرگےکے دیگر اراکین میں سابق ایم پی اے نثار مہمند، مولانا خانزيب اور پیر حیدر علی شاہ، سابق ایم پی اے گل صاحب خان خٹک، نثار لالا اور ایاز وزیر بھی جرگے کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں