اہم خبریں

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید دھند ، موٹر ویز پولیس کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی ارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید دھند ،موٹر وے ایم 2،11،5، مختلف مقامات سے بند،موٹر ویز پولیس کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق صوبائی ارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہراہیں سفر کیلئے بند کر دی گئیں ۔اس متعلق ترجمان موٹر ویز پولیس نے کہا کہ شدید دھند کے باعث لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے رجانہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہو جانے کے باعث بند کردی گئی ہے، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے اسلام آباد تک جبکہ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور موٹر وے ایم فائیو کو بھی شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔ دسری طرف لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔

متعلقہ خبریں