اسلام آباد( اے بی این نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی اور اسرائیل اتحادی ہیں، پی ٹی آئی کی ملک کے خلاف غیر ملکی لابیاں ہیں، ملک دشمن عناصر چیئر مین پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں،وفاقی وزیر شیری رحمان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ نظر آگیا ہے کہ نو مئی کے واقعات کا فائدہ کس کو ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسرائیل کا جا رحانہ رویہ اچھا لگتا ہے، نو مئی کو شہدا کی یاد گاروں کو بھی نہیں بخشا گیا، پہلے امریکی سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا پھر لابنگ کی گئی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ میں پہلے پاکستان کو بچا وں گا سیاست کو نہیں، فارن فنڈنگ اور نو مئی کے تانے بانےاینٹی پاکستان سے ملتے ہیں ، اسرائیلیوں شہریوں کے فنڈنگ کے جوابات آج مل گئے ہیں۔