اسلام آباد ( اے بی این نیوز )13 جولائی سے 17 جولائی تک مزید بارشوں کا امکان ہے،بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی ملک میں داخل ہونگی،مون سون ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں اثرانداز ہونگی،14 جولائی سے مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،12 جولائی سے 17 جولائی کے دوران آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے،اس دوران مری گلیات اسلام آباد سمیت پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،محکمہ موسمیات کے مطابق13 سے 17 جولائی کے دوران گلگت بلتستان خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں اندھی اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے،14 جولائی سے 16 جولائی کے دوران بارکھان،لورالائی،سبی ژوب قلات خضدار لسبیلہ آوران میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےاس دوران بھکر لیہ کوٹ ادو سکھر جیکب آباد تھرپارکر نگر پارکر عمر کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،14 سے 17 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،مری گلیات گلگت بلتستان خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے،آندھی جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچر اور سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو گا،آندھی شدید بارشوں کے دوران شہری محفوظ مقامات پر رہیں محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔