اہم خبریں

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر،اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کل اعتراضات کے ساتھ مقرر کر دی،چیف جسٹس عامر فاروق کل چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرینگے ،رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ،درخواست میں 8 جولائی کا سیشن کا فیصلہ کلعدم قرار دینے کی استدعا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی۔

متعلقہ خبریں