راولپنڈی( اے بی این نیوز ) موٹر وے پولیس نے سالٹ رینج کلر کہار پر حادثات میں اضافے پر اضافی نفری تعینات کر دی ،کلر کہار نفری، سپیڈ چیکنگ کیمرے، سپوٹرز میں بھی اضافہ کر دیا گیا ، اس حوالے سے اہم فیصلے موٹروے پولیس کی ماہانہ اپریشنل میٹنگ میں ہوئے ، میٹنگ کی قیادت ڈی آئی جی، موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک نےکی،میٹنگ میں حادثات کی روک تھام ، بلخصوص سالٹ رینج کلر کہار میں اٹھائے گئے اقدامات ، اور دیگر اپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، :- سیکٹر کمانڈرز اور بیٹ کمانڈرز تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایں، بسوں کو قافلے کی صورت میں موٹروے پولیس کی زیر نگرانی گزارا جا رہا ہے، ان اقدامات کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے۔