اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی،ا سمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے،پیپلز پارٹی کا انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے،نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے،فاقی وزیر تجارت نوید قمر کی پارلیمنٹ ہاوس میں غیر رسمی گفتگو،انہوں نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے،موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے، انتخابی اصلاحات آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملہ اہم ہیں۔