اسلام آباد( نیوز ڈیسک) فیصل واوڈا کے استعفی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کی خالی نشست پر نامزد امیدواروں کی فہرست 9 جنوری کو لگائی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہوگی۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق ایوان بالا کی خالی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی، الیکشن کے لیے سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے۔