اہم خبریں

زرداری پر قتل کی سازش کا الزام ،شیخ رشید پر فردجرم کی کاروائی ایک بار پھر موخر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شیخ رشید کے خلاف کیس کی سماعت،شیخ رشید پر فردجرم کی کاروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی،شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق جوڈیشل میجسٹریٹ یاسرچوہدری کی عدالت پیش ہو ئے،وکیل ملزم سردار عبدالرازق کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر ہے، وکیل نے استدعا کی کہ فیصلہ آنا باقی ہے، سماعت ملتوی کی جائے،جوڈیشل میجسٹریٹ نے کیس کی سماعت بغیر کاروائی 11 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں