اہم خبریں

مارچ، اپریل میں انتخابی شیڈول ملتے ہوئے نظرآرہا ہے،شیخ رشید احمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ، اپریل میں انتخابی شیڈول ملتے ہوئے نظرآرہا ہے،امید ہے پرویزالٰہی عمران کیساتھ ملکر سیاست کرتے رہیں گے،عمران خان کو ہٹانے میں سامراجی طاقتیں شامل تھیں،ملک بدترین بحران سے گزررہاہے، جس گڑھے میں ہم گر رہے تھے اس میں یہ لوگ گر گئے، ساڑھے تین سال باجوہ سے ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ عمران خان نے نے 12جماعتوںکی سیاست دفن کردی،یہ چاہتے ہیں عمران خان کھیل میں نہ ہواورنااہل ہوجائے اوریہ لوگ اکیلے کھیلیں،ان لوگوں نے عمران کی جان لینے کی کوشش بھی کی،عمران خان کو ہٹانے میں سامراجی طاقتیں شامل تھیں،انہوں نے کہاکہ اگلے انتخابات میں ان تیرہ جماعتوں کو ووٹ نہیں کچھ اورپڑے گا،انہوں نے کہاکہ جس گڑھے میں ہم گر رہے تھے اس میں یہ لوگ گر گئے،ان کاکہنا تھا کہ مارچ، اپریل میں انتخابی شیڈول ملتے ہوئے نظرآرہا ہے،امید ہے پرویزالٰہی عمران کیساتھ ملکر سیاست کرتے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ ملک بدترین بحران سے گزررہاہے،حالات خراب ہیں،معیشت کوبیڑہ غرق کردیا گیا ہے،ان کاکہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دیگا تووہ بھی جیت جائیگا،ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کے خلاف با ت نہیں کرسکتا،انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سال باجوہ سے ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں