لندن( اے بی این نیوز )سابق مشیر احتساب شہزاد اکبرنے لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے انتخابات رواں برس ہوتے نظر نہیں آرہے، تحریک انصاف کے دور حکومت میں میرے پاس کوئی ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا، شہباز شریف کو اب وزارت عظمی کا چسکا لگ گیا ہے، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹا دیا جائیگا۔















