اہم خبریں

ملک بھر میں 2022 کے دوران لاپتہ افراد کے 860 کیسز رپورٹ،کمیشن کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں 2022 کے دوران لاپتہ افراد کے 860 کیسز رپورٹ ہوئے ،تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم لاپتہ افراد کمیشن نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سال 2022 کے دوران آٹھ سو ساٹھ افراد لاپتہ ہوئے۔ ملک میں اب تک لاپتہ افراد کے کل 9 ہزار 133 کیسز ریکارڈ ہو چکے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ 128 کیسز اکتوبر میں سامنے آئے جبکہ اپریل میں لاپتہ افراد کے 122 کیسز رپورٹ ہوئے۔2022 میں لاپتہ افراد کے ایک ہزار 109 کیسز کو نمٹا دیا گیا۔ لاپتہ افراد کی واپسی کی تعداد کمیشن رپورٹ کا حصہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں