اسلام آبا(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بدھ کووزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی۔معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری خارجہ امور، فنانس ڈویژن اور امور خارجہ کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں تازہ ترین سفارتی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دفتر خارجہ سے متعلق مالیاتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں مطلوبہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔