اہم خبریں

تھرپارکر میں مارے گئے لیپرڈ کی ڈیڈ باڈی کراچی منتقل کردی گئی

کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ جنگلی حیات نے تھرپارکر میں مارے جانے والے لیپرڈ کو کراچی منتقل کردیا جسے سندھ وائلڈ لائف کے میوزیم میں حنوط کرکے رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے اسلام کوٹ (تھرپارکر) میں نایاب نسل کے شیر (لیپرڈ) کو مارنے کا واقعہ پیش آیا، محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے لیپرڈ کو مارنے کا نوٹس لے لیا اور لیپرڈ کو مارنے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق لیپرڈ کی ڈیڈ باڈی تھرپارکر سے کراچی منتقل کر دی گئی، لیپرڈ کا ڈی این اے اینالائسسز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔جاوید مہر نے کہا کہ لیپرڈ کو مارنے والوں کہ خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا، گزشتہ سال اسی علاقے میں ایک اور لیپرڈ کو مارا گیا تھا، ڈی این اے کہ ذریعے دونوں جانوروں کا آپس موازنہ کیا جائے گا، مرے ہوئے لیپرڈ کو وائلڈ لائف میوزم میں حنوط کرکے رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں