اہم خبریں

حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم متاثر ہوئی ،این ایچ اے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم متاثر ہوئی ہے،چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا نے شاہراہِ قراقرم کی فوری بحالی بارے اقدامات کی نگرانی شروع کر دی،این ایچ اے کے متحرک عملے نے شاہراہ قراقرم پر متاثرہ پانچ مقامات کو سفر کے لئے بحال کر دیا ہے،شاہراہِ قراقرم نصیر آباد کے مقام پر بلاک ہے اور وہاں مشینری و عملہ پہنچایا جا رہا ہے،مسافروں سے اپیل ہے کہ شاہراہِ قراقرم پر غیر ضروری سفر سے احتراز کریں،ناگزیر سفر کی صورت میں پہلے خود کو موسمی صورتحال سے آگاہ کریں،این ایچ اے تمام وسائل کو روڈ انفراسٹرکچر بحال رکھنے کے لئے بروئے کار لا رہا ہے

متعلقہ خبریں