اہم خبریں

وفاقی وزیرقانون کی زیر صدارت اینٹی کرپشن ٹاسک فورس اجلاس،شرکا کی نظام کی مضبوطی اور بہتری کیلئے سفارشات

اسلام آبا(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد بدعنوانی اور رشوت ستانی کے اداروں کے ادارہ جاتی فریم ورک کے جائزے اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس وزارت قانون و انصاف میں منعقد ہوا۔بدھ کو وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا، سابق وفاقی سیکرٹری یونس ڈھاگا، سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ، سابق ڈی جی ایف آئی اے خالد قریشی اور سابق صوبائی سول سروس کے آفیسر حفظ الرحمٰن نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا نے نظام کی مضبوطی اور بہتری لانے کے لیے اپنے تجربات کی بنا پر سفارشات پیش کیں۔ٹاسک فورس کے اگلے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں