اہم خبریں

میٹھی چینی بھی عوام کیلئے کڑوی گولی بن گئی ،قیمت140 روپے تک پہنچ گئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز)میٹھی چینی بھی عوام کیلئے کڑوی گولی بن گئی ذخیرہ اندوزوں،سٹے بازوں نے چینی کی قیمت 140تک پہنچا دی چینی کی قیمت میں روز بروز اضافہ جاری ۔چینی کی 50کلو بوری میں روزانہ کی بنیاد پر 400سے 500روپے اضافہ 90روپے کلو میں فروخت ہونے والی چینی 140تک پہنچ گئی ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 135سے140روپے کلو میں فروخت ہونے لگی پرچون پر چینی کی قیمت 150روپے تک پہنچ گئی ضلعی انتظامیہ اور پرائس مجسٹریٹ چینی مافیا کے سامنے بے بس ،ذخیرہ اندوزوں اور مافیا کو ہاتھ نہ ڈالا گیا تھا چینی کی قیمت 160روپے کلو تک پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں