اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے بڑے ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کےلیے ڈی جی سول ایوی ایشن 8 رکنی کمیٹی کے قیام کا مراسلہ جاری کردیا ،ڈائریکٹر کاٹی سمیرسعید کی سربراہی میں کمیٹی کےقیام کامراسلہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اےاے) کے دستخط سے جاری کیا گیا۔مراسلے میں کمیٹی کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کو ڈیٹا جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی سرمایہ کاروں کو بروقت بروقت ڈیٹا اور معلومات فراہم کرے گی۔ کمیٹی آؤٹ سورسنگ سےمتعلق وزارت ہوابازی کومعلومات فراہم کرے گی۔اعلامیے کے مطابق ایئرپورٹ پرکنسٹلٹ فریم کو سہولیات فراہم کرنا بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ کمیٹی تمام ڈائریکٹریٹ برانچزسےبروقت معلومات جمع کرے۔