اہم خبریں

نیگلیریا کے مسلسل وار ، ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) نیگلیریا کے مسلسل وار ،کراچی میں ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہلکے بخار میں مبتلا نوجوان کو 18 جون کو نجی اسپتال لایا گیا ،اُس کی طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل جہاں اس کا علاج چلتا رہا لیکن یہ جاں بر نہ ہوسکا ۔ محکمہ صحت کے مطابق ابتک نیگلیریا سے 6 ہلاکتیں ہو چکیں ہیں جن میں سے 4 کا تعلق کراچی، ایک شخص کا کوئٹہ اور ایک حیدرآباد کا رہائشی تھا۔

متعلقہ خبریں