اہم خبریں

بلدیاتی انتخابات، بلوچستان میں جے یو آئی نے سب سے بڑی پارٹی ہونے کا اعزاز برقرار رکھا

کو ئٹہ (  اے بی این نیوز  )جے یو آئی نے سب سے بڑی پارٹی ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ،جے یو آئی اور اسکے اتحادیوں نے بلوچستان میں کلین سوئپ کیا ہے ۔ ابتک قلعہ سیف اللہ ،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ،سوراب،اور دیگر اضلاع میں جے یو آئی کے ضلعی چیئرمین منتخب ہوئے ۔ترجمان جے یوآئی ا سلم غوری کے مطابق شیرانی ،خاران ،قلات ،پنجگور ،میں ضلعی وائس چیئرمین کی نشتیں جے یو آئی نے حاصل کی ،دیگر اضلاع کے رزلٹ ابھی آرہے ہیں ،بلوچستان کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بیانیے اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،جے یو آئی کے منتخب نمائندے عوامی خدمات کیلئے انشاءاللہ ریکارڈ قائم کریں گے ۔

متعلقہ خبریں