لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے تین اراکین نے ویراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ حکمران اتحاد میں شامل مزید 3 اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ق لیگ کے بعض ارکان کا بھی غیرحاضر رہنے کا امکان ہے۔اعتماد کے ووٹ کےلیے مطلوبہ نمبر پورے نہ ہونے سے عمران خان کی نیندیں اڑ گئیں۔ پی ٹی آئی نے 186 ووٹ پورے کرنے کے جتن شروع کر دیے ہیں۔خیال رہے کہ اسپیکر سبطین خان کی ہدایت پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 کو طلب کررکھا ہے۔