اہم خبریں

غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس،احتساب عدالت نے نواز شریف کی منجمد جائیدادیں بحال کرنیکا حکم دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک) غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس،احتساب عدالت نے نواز شریف منجمد جائیدادیں بحال کرنیکا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی بریت کا حکم دیدیا ، عدالت نے نواز شریف اور ان کی جائیدادوں کے 27 شیئر ہولڈرز کی منجمد جائیدادیں بھی بحال کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کے حوالے سے کہا موجود ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا اور اس وقت کی حکومت نے نیب کو نواز شریف کا سیاسی کیریئر تباہ کرنے پر مجبور کیا گیا ۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کیس پراپرٹی اپیل کا وقت ختم ہونے کے بعد ریلیز کر دے۔ لاہور احتساب عدالت نے کہا کہ عدالت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی،نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں