اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تو ہین الیکش کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے نا قابل ضما نت وارنٹ گرفتا ری جا ری ۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی جس میں سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے سماعت کے التواء کی استدعا ، وکیل کا کہنا تھا کہ کیس ملتوی کردیں،ہائیکورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی ، الیکشن کمیشن نے استدعا مسترد کر کے فیصلہ سنا دیا اور سما عت 20 جولا ئی تک ملتوی کردی، دوسری طرف فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔