اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈالر مزید سستا،روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن شروع ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی آرہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی لین دین کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی دیکھی گئی۔انٹر بینک میں ڈالر 91 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 50پیسے پر آگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 اعشاریہ 98 اضافہ ہوا ہے جبکہ لین دین 277 اعشاریہ 41 پر بند ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت ایک روپے بڑھ کر 278 روپے ہوئی تھی ۔















