اہم خبریں

سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے جانوں کی قربانی دیکر بڑی تباہی کا راستہ روک دیا،وزیر داخلہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز )سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے جانوں کی قربانی دیکر بڑی تباہی کا راستہ روک دیا،سیکورٹی فورسز کے 3 جوانوں کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی،ہمارے جوان اور شہری دہشت گردی کے خلاف ایک تاریخ رقم کررہے ہیں ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مذید جلا بخشتی ہیں، زخمی ہونے والے 3 شہری بھی ہمارے قومی ہیرو ہیں،ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی پوری قوم شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نےمیران شاہ شمالی وزیرستان میں خوکش دھماکہ کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ خبریں