اہم خبریں

کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس آئندہ پیر کو جنیوا میں منعقد ہوگی، دفتر خارجہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس آئندہ پیر کو جنیوا میں منعقد ہوگی۔ پاکستان کانفرنس میں موسمیاتی لحاظ سے ملک کی مضبوطی ، بحالی اور تعمیر نو کا فریم ورک پیش کرے گا۔دفتر خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ پاکستان اور اقوام متحدہ مشترکہ طور پر اس بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر عالمی برادری سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ عہدیدار نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام اہم دارالحکومتوں سے رابطے میں ہے اور ان کی طرف سے کانفرنس میں اعلیٰ سطح کی شرکت

متعلقہ خبریں