اسلام آباد(اے بی این نیوز) تھانہ آئی نائن کی حدور سے دو دن پہلے لا پتہ ہونے والا بچہ راولپنڈی سے بازیاب کرلیا۔۔چھ سالہ فیصل کو ساٹھ سالہ عورت بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئی تھی بچہ موچی کے پاس جوتے سلوانے گیا تھا تو انعم نامی خاتون نے اس کو اغواکر لیا ۔خاتون کی عمر ساٹھ سال کے قریب ہے چھ سالہ فہد 2 دن تک لا پتہ رہا جس پر اسلام آباد تھانہ ائی نائن کی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمہ کو ٹریس کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو لے جانے کی ویڈیو اے بی این نیوز کو مل گئی۔ملزمہ پولیس کی حراست میں ہےبچے کو رات راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں رکھا گیا تھا.
بچے کے والدین نے پولیس کے کردار کو سراہا۔۔۔بچے کی بازیابی کیلئے ایس پی خان زیب نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی گرفتار خاتون سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔آئی نائن تھانہ کے نو تعینات ایس ایچ او آصف خان نے اے بی این نیوز سے بات کرتے ہوا کہا کہ ہماری ٹیم نے رات کو بڑی مشکل سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے انعم نامی خاتون کو ٹریس کیا اور سب انسپکٹر عظمت بھٹی کی ساتھ ٹیم نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چھان بین کے بعد بچے کا سوراخ لگانے میں کامیاب ہوئے بچہ ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا جن کی بروقت کارروائی سے بچہ جلد بازیاب ہوا.