اہم خبریں

لیسکو کی بے حسی کی انتہا،نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ، وزیراعظم کا نوٹس ،تحقیقات کا حکم

لاہور(اے بی این نیوز)لیسکو نے نااہلی اور بے حسی کی انتہا ۔لیسکو عملہ غائب شہریوں کا جان و مال بجلی کی تاروں کے سپردِ، قینچی امر سدھو کے علاقے میں بارش کے پانی سے بجلی کی تار ٹوٹ گئی ۔کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک ہوگیا،نوجوان کی لاش گھنٹوں سے پانی میں پڑی رہی لیکن کسی نے بھی نعش اٹھانے کی جرات نہیں کی ۔ واپڈا والے آنے کو تیار نہیں ہیں، کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک ہوگیا ۔۔سڑک کے بیچ نوجوان مردہ حالت میں پڑا ہے ۔۔وزیراعظم شہبازشریف کا لاہور میں لیسکو کے بجلی کے تارٹوٹنے کے واقعے کا نوٹس ،بجلی کے تارٹوٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم ،وزیراعظم انسپیکشن کمشن کے چئیرمین بریگیڈئیر (ر)مظفر علی رانجھا واقعے کی تحقیقات کریں گے،وزیراعظم کی بریگیڈئیر (ر) مظفرعلی رانجھا کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ، تحقیقات کرکے تعین کریں کہ واقعے میں لیسکو کی غفلت تو نہیں پائی گئی،

متعلقہ خبریں