اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائمہ کمیٹی نے وزیراعظم آفس کواظہارناراضی کا خط لکھنے کا فیصلہ کیاہے، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ بھنگ پالیسی 6 ماہ سے وزیراعظم ہاؤس میں پڑی ہے ،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کمیٹی میں آ کر وضاحت دیں ۔سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے کہاکہ بھنگ پالیسی پر حکومت نے دیگر وزارتوں سے رائے مانگی،2 ماہ پہلے فائنل ڈرافٹ وزیراعظم ہاؤس کو بھیجا ،اب بات پر جھگڑا چل رہا ہے کہ کونسی وزارت بھنگ پالیسی کو لیڈ کرے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شفیق ترین کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا،بھنگ پالیسی وزیراعظم ہاؤس میں زیرالتوا ہونے پر قائمہ کمیٹی نے اظہارناراضی کیا۔