لاہور(نیوز ڈیسک) یونان کشتی حادثہ کیس،ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثے میں ملوث مزید 3 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔انسانی سمگلرز کو کھاریاں اور پھالیہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔سمگلروں نے شہریوں کو بیرون ملک یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے،انسانی سمگلر معصوم شہریوں کو پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھے۔ملزمان کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے ۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثے میں اب تک 87 مقدمات درج کئے ہیں۔ایف آئی اے گجرات سرکل نے اب تک 19 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا۔