اسلام آباد (نیوزڈیسک) نو مئی کو ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کے آفس کو جلانے کا کیس ، انسداد دہشت گردی عدالت نے 17 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے 11 ملزمان کی بعد از گرفتار درخواست خارج جبکہ عدالت نے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی ۔عدالت نے محمد زیغم ، حزیفہ ، ایاز طلعت ، انیس احمد ، محمد خالد ، محمد تنویر علی سہیل سمیت گیارہ ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی جبکہ محمد فاروق ، زین علی ، عزیزاللہ فرحت عباس ، نبیل چوہدری ، غلام رشید ، سمیت 6ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔