اہم خبریں

آج کہاں کہاں بارش برسے گی،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش برسنے کی خوشخبری دیدی۔تفصیلات کے مطابق
اسلام آباد،راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان جبکہ مری مری، گلیات ،چترال، دیر، سوات ،کوہستان، مانسہرہ، مردان ،ایبٹ آباد، بالاکوٹ، چارسدہ اور پشاور میں بھی بارش ہونے کا امکان ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں اور گلگت بلتستان میں تیز بارش ہونیکا امکان ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ قلات، خضدار، ژوب کے کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں