آئندہ پیر سے اتوار تک شدید بارشوں کا امکان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )محکمہ موسمیات نے کل بروز پیر سے لیکر آئندہ اتوار تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات سے جاری بیان کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔3 جولائی کو شام/رات سے مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث3 جولائی شام/رات سے 8 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہوائوں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔5 سے 8 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسی خیل، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان،بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال اوراوکاڑہ میں تیز ہوائوں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔7 اور 8 جولائی کے دوران سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، مٹھی، چھور، پڈعیدن، ننگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، دادو، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواوں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور کے نشیبی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈ نگ کا خدشہ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، ۔گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے امور ترتیب دیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔