کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 1 دہشت جہنم واصل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوئے جبکہ 1 دہشتگرد ہلاک ہوا۔ دہشتگردوں نے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا،شرپسند عناصر کی گرفتار کے لیے پولیس نے سرچ آپریش شروع کردیا۔ اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت ،دہشت گرد
ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔