اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آبادکے علاقے تھانہ ترنول کی حدودسے بچے کی لاش برآمد،ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی،تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ تھانہ ترنول کے علاقے فتح جنگ روڈ پر بچے کی لاش برآمدہوئی ہے، لاش ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیاگیاہے،پولیس کے مطابق بچے کی عمرتقریبادس سال ہے،واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔