اہم خبریں

آصف زرداری

آصف زرداری کا نوٹس ،عیدپر بھی بجلی سے محروم لاڑکانہ کے شہریوں کی سن لی گئی

لاڑکانہ (نیوزڈیسک) آصف زرداری کا نوٹس ،عیدپر بھی بجلی سے محروم لاڑکانہ کے شہریوں کی سن لی گئی۔تفصیلات کے بعد لاڑکانہ کے شہری گزشتہ 6 روز سے بجلی سے محروم ہیں جنہیں اب بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے ایگزیکٹو انجینئر سیپکو نے کہا کہ لاڑکانہ کے 10 فیڈرز بحال کردیئے شہر کے 60 فیصد علاقے کو ابتدائی طور پر دوبارہ بجلی ملنا شروع ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے نوٹس لیا تھا جس کے بعد وزیرِ توانائی سندھ خود متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اور بحالی اقدامات کی نگرانی کی ۔

متعلقہ خبریں