Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سیاحوں کے لئے خو شخبری ،مری میں گاڑیوں کےداخلے پرعائد پابندی ختم

مری( اے بی این نیوز   ) سیاحوں کی گاڑیوں کے داخلےپرعارضی طورپرلگائی گئی پابندی ختم کر دی گئی۔جبکہ گلیات جانے والی شاہراہوں پر ٹریفک کا غیرمعمولی دباؤ ہے۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی چھٹیوں پر مری میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ، جس کے باعث مزید گاڑیوں کے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی تھی، تاہم اب اس پابندی کو اٹھا لیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس مری کے مطابق اس وقت مری میں سیاحوں کی 7800 گاڑیاں موجود ہیں، اورمری میں مزید گاڑیوں کے داخلہ کی گنجائش نہیں رہی، مری میں مجموعی طور پر4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے،عارضی طور ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جارہا ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا تھاکہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی سیاحوں کی حفاظت کے لئے لگائی گئی،گاڑیوں کی گنجائش بننے پر داخلی راستوں کو کھول دیا جائے گا۔