اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور آزاد کشمیرمیں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران کشمیر، بالائی اور مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ پینسٹھ ملی میٹربارش اسلام آباد میں ریکارڈ کی گئی راولپنڈی میں چؤن ،چکلالہ میں اڑتالیس ،جوہرآباد تیس، سرگودھا میں بیس ،لاہور میں چھ اور مری میں پانچ ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ سب سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں چھیالیس اور سبی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
