اہم خبریں

ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )ایل پی جی گیس فی کلو 19 روپے 45 پیسے تک سستی کردی گئی، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوکر 2 ہزار 92 روپے کا ہو گیا۔اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی جی گیس فی کلو 19 روپے 45 پیسے تک سستی کردی گئی۔نوٹیفیکشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا کیا گیا ہے، گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 92 روپے 13 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں