کراچی(اے بی این نیوز)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر منظوروسان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشری بی بی کو مصیبت میں دیکھ رہا ہوں،،بشری بی بی آگے چل کر چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ جائے گی،پی ٹی آئی سربراہ پر کیسز بنیں گے اور جیل بھی جائیں گے مگر جیل کی گرمی برداشت نہیں کرپائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں، اب اس کا نکلنامشکل ہوچکاہے،پی ٹی آئی سربراہ باہر جانے کی کوشش کریگا مگر باہر جانے میں اب اسے دشواری ہوگی،شاہ محمود قریشی پی پی پی میں واپس آئینگے تو اسے ویلکم کریں گے،پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سے رہنما آزاد الیکشن لڑیں گے،جی ڈی اے ختم، پیر جوگوٹھ میں اب پی پی پی ہی جیتے گی،چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے، الیکشن میں مقابلہ پی پی پی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا، ہمارا ٹارگیٹ اب پنجاب ہے،کوشش ہوگی کہ وہاں سے 35 سیٹیں لیں















