راولپنڈی (اے بی این نیوز)شہر کی بیشتر مویشیوں منڈیوں پر خریداروں کا رش،سی ٹی او راولپنڈی کے حکم پر تمام موشی منڈیوں میں اضافی وارڈنز تعینات، ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے طریقے سے برقرار رکھے ہوئے ہیں، سی ٹی او راولپنڈی نے کہاتمام سرکل افسران خود مویشی منڈیوں کے باہرموجودرہیں، غلط پارکنگ اور ڈبل پارکنگ کے خاتمہ کےلئے فوک لفٹرزبھی موجود ہیں، مویشی منڈیوں کے اردگرد پیدل چلنے والوں کا رش ہے ،شاہراہوں پر لگنے والی غیر قانونی منڈیوں کو بھی ختم کروایا جا رہا ہے ،پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے خریداروں کو پارکنگ و دیگر آگاہی بھی فرامہم کی جارہی ہے، موشی منڈیوں میں مزید رش بڑھنے کی صورت میں ٹریفک کی نفری میں بھی اضافہ کیا جائے گا، سی سی ٹی اوتیمور خان کی وارڈنز کو نوسر بازوں مشکوک افراد اور لاوارث اشیاءپر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔















