اہم خبریں

بینظیر کفالت ،چوتھی سہ ماہی وظائف اب تک 46 لاکھ سے زائد مستحق خواتین کو 41 ارب سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )چوتھی سہ ماہی وظائف اب تک 46 لاکھ سے زائد مستحق خواتین کو 41 ارب سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے،بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں رقم تقسیم کی جا رہی ہے،یہ وظائف 9000 روپے فی گھرانہ سہ ماہی بنیاد پر تقسیم کئے جا رہے ہیں ،بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف بھی دئے جارہے ہیں ،تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70فیصد حاضری لازمی ہے،وظائف کی تقسیم آج بھی بینکس کے ریٹیلرز کے ذریعہ جاری رہیگی ۔ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق وظائف کی ادائیگیاں عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران معطل رہیں گی، 4 جولائی سے ادائیگیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی،کسی بھی شکایت کی صورت میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر یا ہیلپ لائین نمبر 080026477 پر رابطہ کریں ،یاد رکھیں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے رابطہ صرف 8171 سے کیا جاتا ہے،کسی اور نمبر سے وصول ہونے والے پیغام پر اعتبار نہ کریں ۔

متعلقہ خبریں