اہم خبریں

پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد (اے بی این نیوز)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نے ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش کر دی۔چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت اگست میں ختم ہو جائے گی، اراکین اسمبلی نے تجویر دی کہ آئندہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے، اس پر نور عالم خان نے کہا کہ جن کی 15 لاکھ تنخواہ ہے انہوں نے تین سو فیصد تنخواہ بڑھا لی۔اس موقع پر آڈیٹر جنرل نے کہا کہ سیکرٹری اسمبلی وزارت خزانہ کو خط لکھے تو بجٹ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں