اہم خبریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیٹر عرفان صدیقی کا ’اے بی این نیوز‘کا دورہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیٹر عرفان صدیقی نے ’اے بی این نیوز‘کا دورہ کیا جہاں پہ چیف ایڈیٹر مہتاب خان نے ان کا استقبال کیا۔عرفان صدیقی نے اے بی این نیوز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کارکنوں کی محنت کو سراہا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اے بی این نیوز روزنامہ اوصاف کی طرح صاف ستھری صحافت کے سلسلے کو جاری رکھے اور اخبار کی طرح مذہبی اور سماجی اقدا کا بھی خصوصی خیال رکھے تو اس کی کامیابی یقینی ہوگی ۔انہوں نے اے بی این نیوز کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ خبریں