کراچی ( اے بی این نیوز )میئر کراچی انتخابات میں عدم حاضری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی سفارش پر 31 منحرف ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے 32 ارکان نے میئر کراچی کے انتخابات میں پارٹی پالیسی سے انحراف کیا تھا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اب تک 31 چیئرمین کو پارٹی سے نکالا گیا ہے۔میئر کراچی الیکشن سے غیر حاضری: پی ٹی آئی نے 2 پارٹی ارکان کو عہدوں سے ہٹادیاانہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں مجبوریاں تھیں۔ آدھے لوگ نہیں پہنچے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 30 لوگ آسکتے تھے تو باقی کیوں نہیں پہنچے؟ خواتین ارکان کیسز کے باوجود پارٹی کے حکم پر ووٹ دینے پہنچیں۔
