اہم خبریں

پنجاب یونیورسٹی ہائوسنگ سکیم اربوں روپے کی کرپشن،9 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ، 2گرفتار

لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب یونیورسٹی-ٹاون 3 ہاوسنگ سکیم میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس۔اینٹی کرپشن نے 9 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج اور 2 کو گرفتار کر لیا،ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص حسن نے کیس کی 4 گھنٹے طویل شنوائی کی۔ملزمان تسلی بخش جواب دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ ٹاون تھری میں کرپشن کے واضح شواہد پر ملزمان کے خلاف پرچہ کیا گیا ہے۔مینجمنٹ کمیٹی کی سینڈیکیٹ سے منظوری نہ لی گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور سینڈیکیٹ کی اجازت کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی گئی۔ خرید کردہ رقبہ براہِ راست ممبران مینجمنٹ کمیٹی کے نام غیر قانونی طور پر منتقل کیا گیا۔ ہاؤسنگ کالونی کیلئے محکمہLDA یا دیگر اداروں سے کوئی این او سی نہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں