پشاور(اے بی این نیوز)ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل کوہاٹ کی بڑی کارروائی،حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 33 لاکھ 86 ہزار روپے برآمد کر لئے۔گرفتار ملزمان میں مسافر خان اور محمد ناصر شامل، ملزم مسافر خان اس سے پہلے بھی ہنڈی حوالہ کے مقدمہ میں گرفتار ہو چکا ہے۔ملزمان کو ہنگو کے علاقے سمانہ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے،ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کر لی گی۔ملزمان کے موبائل فون کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ایف آئی کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔